۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
کشمیر میں حجۃ الاسلام و المسلمین آقای ہاشمی کی سربراہی میں بین المسالک تقریب

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین آقای ہاشمی نے اس تقریب کو دیکھ کر کہا کہ کشمیر کی سرزمین مقدس سرزمین ہے اور یہاں اتحاد امت کے مواقع دیگر مملکتوں و ریاستوں سے بہت زیادہ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرینگر/ قم المقدس کے برجستہ عالم دین حجت الاسلام و المسلمین اقای ہاشمی و آقای زاہدی اپنے ایک ہفتے کے دورے پر وادی کشمیر وارد ہوئے، جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

تصویری جھلکیاں: کشمیر میں حجۃ الاسلام و المسلمین آقای ہاشمی کی سربراہی میں بین المسالک تقریب

اس حوالے سے جموں و کشمیر رحمۃ للعالمین فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک بین المسالک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تقریب میں اہل تشیع و اہل تسنن کے علماء کرام اور دانشوروں نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران اہل تسنن حضرات سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے مہمانان گرامی نے کہا کہ جمہوری اسلامی ایران ہمیشہ وحدت امت کے لئے پیش پیش رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں یہاں کشمیر میں اس منفرد نشست میں شرکت کرکے دلی مسرت ہوئی اور اس تقریب کو دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ کشمیر کی سرزمین مقدس سرزمین ہے اور یہاں اتحاد امت کے مواقع دیگر مملکتوں و ریاستوں سے بہت زیادہ ہیں۔

اس دوران اہل سنت برادران نے بھی وحدت امت کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے آخر میں رحمۃ للعالمین فاؤنڈیشن کے چیئرمین نے کشمیر کی موجودہ صورتحال کے بارے میں مہمانان گرامی کو جانکاری دی اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .